تاریخ چترال (اردو)

منشی عزیز الدین

ریاست چترال کی تاریخ پر یہ پہلی مطبوعہ کتاب ہے۔ مصنف انگریزی ملازمت کے سلسلے میں کئی سال چترال میں رہے۔ انہِیوں نے کتاب کے لیے بنیادی مواد ایک مقامی مورخ مرزا محمد غفران سے حاصل کیا۔ مرزا غفران نے ۱۸۹۳ میں اس ملک کی تاریخ پر ایک مختصر کتاب فارسی میں لکھی تھی۔ یہ کتاب انگریزوں حاصل کی اور منشی عزیز الدین سے اس کا اردو ترجمہ کرایا۔ تاہم مترجم نے نہ صرف بعد کے حالات کا تذکرہ خود لکھا بلکہ اپنے مشاہدات اور تأثرات بھی اس میں شامل کیے۔
گذشتہ سو سال سے زیادہ عرصے کے دوران کتاب تین مرتبہ شائع ہوئی۔ اس کا آخری ایڈیشن چند سال پہلے آیا تھا، جو ویسے تو سابقہ ایڈیشن کا ری پرنٹ تھا لیکن کچھ صفحات کی عبارت کو نئے سرے سے لکھا گیا ہے۔ تبدیل شدہ عبارات صفحہ نمبر چوبیس سے ستائیس تک دیکھی جا سکتی ہیں۔ ہم نے پرانے ایڈیشن کی بجائے نئے کو اس لیے ترجیح دی کہ کسی ممکنہ تنازعے سے بچا جا سکے۔














































MAHRAKA.COM
A Website on the Culture, History and Languages of Chitral.
Contact: mahraka.mail@gmail.com
ml>